(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب سے اہم سیاسی کامیابیاں ملنے کی امید ہے جس کے باعث پارٹی قیادت نے لاہور میں ڈیرے ڈالے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو الیکشن سے قبل پنجاب سے اہم سیاسی کامیابیاں ملنے کی امید ہے جس کے باعث پارٹی قیادت نے لاہور میں ڈیرے ڈالے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی پی پنجاب کی تنظیم نے مرکزی قیادت کو لاہور میں قیام بڑھانے کی درخواست کی تھی جس پر غور وخوض کے بعد پارٹی قیادت کے قیام میں توسیع کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی کے پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات سے معاملات طے پا گئے ہیں اور آئندہ چند روز کے دوران وہ ملک کے سب سے بڑے صوبے سے اہم سیاسی سرپرائز دے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی میں پنجاب سے پانچ اہم شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔
یہ سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خواہشمند ہیں اور اس موقع پر ہی وہ پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گی۔