اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر،24 پروازیں منسوخ

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(ویب ڈیسک) شدید دھند کے باعث ملک بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہو کر رہ گیا جس کے باعث 24 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔

دھند کے باعث ملکی اور غیر ملکی 50 سے زائد پروازوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران ملک بھر سے 88 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منزل کی جانب روانہ نہ ہو سکیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے خراب موسم کے باعث نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز کی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی،  نجی ایئر لائن کی مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز کی بھی لاہور میں لینڈنگ ہوئی۔

اس کے علاوہ شارجہ سے پشاور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 کی کراچی میں لینڈنگ کرائی گئی۔

دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے متعد دپروازیں اڑان نہ بھر سکیں، اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 261، دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 234 منسوخ کر دی گئیں۔

لاہور سے کوئٹہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 322 اور کراچی سے سکھر کی پی آئی کی پروازیں 530 اور 531 بھی اڑان نہ بھر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے