03 Jan 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
اپنے مالیاتی اثاثوں میں مریم نواز نے لاہور میں 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد کی اراضی ظاہر کی ہے۔
مریم نواز شریف اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض بھی نکلیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے، اپیل حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی امیدوار ندیم شیروانی نے دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔