اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گدو پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی دور ہونے کے باوجود بجلی کی ترسیل مستحکم نہ ہو سکی

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(لاہور نیوز) گدو پاور پلانٹ میں آنے والی تکنیکی خرابی دور ہونے کے باوجود بجلی کا ترسیلی نظام مستحکم نہ ہو سکا۔ بجلی کی پیداوار میں کمی اور شدید دھند سے ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہے۔

شدید دھند میں ٹرانسمیشن لائنوں کی ٹرپنگ اور بجلی کی پیداوار انتہائی کم ہونے کے باعث بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں ہائیڈل بجلی کی پیداوار انتہائی کم ہے۔ عام طور پر ہائیڈل بجلی کی پیداوار 9500 میگاواٹ تک ہوتی ہے مگر اس وقت ہائیڈل بجلی کی پیداوار 500 سے 1000 میگاواٹ تک ہو رہی ہے۔ بجلی کی پیداوار مزید کم ہوئی تو فریکوئنسی کم ہونے سے بریک ڈاؤن کا خدشہ ہے۔

پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی ضرورت سے کم بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ لیسکو کی بجلی کی طلب 2650 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 1620 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ لیسکو کا شارٹ فال 1030 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔

طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور سسٹم کی خرابیوں کے باعث بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ دیہی اور سرحدی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے بھی زائد ہے۔

شہری کہتے ہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیا ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ شدید سردی میں گیس اور بجلی دونوں نے پریشان کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے