اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول کی فروخت میں 6 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کمی

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(ویب ڈیسک) ملک میں پٹرول کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.57 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.83 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

دسمبر میں ملک میں 0.57 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو نومبر کے مقابلے میں یکساں ہے، نومبر میں بھی ملک میں 0.57 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی، دسمبر 2022 کے مقابلے میں دسمبر 2023 میں ملک میں پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ہوئی۔

ماہ دسمبر 2022 میں ملک میں 0.62 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو دسمبر 2023 میں کم ہو کر 0.57 ملین ٹن ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے