اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شہر میں غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار، انتظامیہ ایکشن کیلئے تیار

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ نے کمر کس لی۔

شہر لاہور میں  سینکڑوں کمرشل و رہائشی  غیر قانونی تعمیرات بنا لی گئیں۔

سال 2023 میں725 تعمیرات غیر قانونی ہونے کی رپورٹ جاری کی گئی جبکہ2024 کے پہلے ہی روز 181  غیر قانونی تعمیرات کی سرکاری رپورٹ میں نشاندہی کر دی گئی۔

سرکاری رپورٹ میں واہگہ زون میں 317 اور داتا گنج بخش زون 49عمارتیں غیر قانونی قرار دی گئی ہیں،علامہ اقبال زون میں 20 اور عزیز بھٹی زون میں 48عمارتیں غیر قانونی ڈیکلیئر کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گلبرگ زون میں 39 ،نشتر زون میں 41،راوی زون میں 46،سمن آباد زون میں 130 اور شالامار زون میں 27عمارتوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں کمرشل، رہائشی  اور انڈسٹریل تعمیرات کی نشاندہی کی گئی ہے، لاہور  میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے