02 Jan 2024
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات میں ٹکٹس کیلئے 7 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔
ترجمان آئی پی پی کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں محمود مولوی، علی جونیجو، شیخ محمد فیروز، عمر فاروق، صائمہ ندیم، رضوان خان، سیمہ مولوی شامل ہیں۔7 رکنی پارلیمانی بورڈ آئی پی پی امیدواروں کے انٹرویوز اور ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا،پارلیمانی بورڈ کے سربراہ صوبائی صدر محمود مولوی ہونگے۔
ترجمان آئی پی پی نے کہا ہے کہ ہماری نئی جماعت ہے لیکن 40 سے زائد سیٹوں پر ہمارے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، کراچی سے آئی پی پی بہتر تعداد میں نشستیں حاصل کرے گی۔