27 Dec 2023
(ویب ڈیسک) بڑی مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج دوبارہ بہتری دیکھی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 1693 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 60 ہزار 864 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ریکارڈ 2534 پوائنٹس کم ہو کر 59170 پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 97 کروڑ 36 لاکھ 85 ہزار 161 روپے مالیت کے 39 کروڑ 43 لاکھ 18 ہزار 118 شیئرز کا لین دین ہوا۔