27 Dec 2023
(ویب ڈیسک) وزارت تجارت کا کہنا ہے سال 2023 کے آخری ماہ برآمدات میں 33.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی دیکھنے میں آئی۔
ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے دسمبر 2023 کے پہلے بیس دنوں تک برآمدات ایک ارب 92 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ برس برآمدات کا حجم ایک ارب 45 کروڑ ڈالر تھا۔ درآمدات میں 12.8 فیصد کمی ہوئی۔ یکم تا 20 دسمبر 2023 تک درآمدات 2 ارب 76 کروڑ ڈالر رہیں۔ گزشتہ سال درآمدات کا حجم 3 ارب 17 کروڑ ڈالر تھا۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق رواں ماہ کے پہلے 20 روز تک تجارتی خسارے میں 51.3 فیصد کمی ہوئی اور تجارتی خسارہ 84 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال تجارتی خسارہ 1 ارب 72 کروڑ ڈالر تھا۔