22 Dec 2023
(لاہور نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے جس سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 26 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 53 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 25 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔