اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا ایک لاکھ روپے سے زائد ودہولڈنگ پر پوائنٹ آف سیل سسٹم سے متعلق فیصلہ جاری

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(ویب ڈیسک) ایک لاکھ روپے سے زائد ودہولڈنگ کرنے والے تاجروں کے لیے پوائنٹ آف سیل لازمی قرار دے دیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک لاکھ روپے سے زائد ود ہولڈنگ کرنے والے تاجروں کو ٹیئر ون رٹیلرز قراردیدیا ہے جس کے تحت اب ان تمام تاجروں کو پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کرکے ایف بی آر کے سسٹم کے ساتھ منسلک ہونا ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے ذریعے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ اس ترمیمی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کی سیکشن 236 ایچ کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کرنے والے تمام تاجر و رٹیلرز جو ایک لاکھ روپے مالیت یا اس سے زائد کی ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کرتے ہیں، ان کا شمار ٹیئر ون کے رٹیلرز میں ہوگا۔

ایف بی آر حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ آئندہ ایک لاکھ روپے یا اس سے زائد کی ود ہولڈنگ کرنے والے تاجروں کو پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کرکے ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک ہونا ہوگا تاکہ ان کے رئیل ٹائم سیل کی مانیٹرنگ کی جاسکے اور کسی قسم کی ٹیکس چوری کی روک تھام کی جاسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے