اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگی بجلی کے ساتھ اوور بلنگ نے صارفین کو کنگال کردیا

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(لاہور نیوز) مہنگی بجلی کے ساتھ اوور بلنگ نے صارفین کو کنگال کردیا، لیسکو افسر عملے سے مل کر اوور بلنگ کے ذریعے صارفین کی جیبیں صاف کرنے لگے۔

لیسکو  افسر اور عملہ صارفین کو نت نئے طریقوں سے   لوٹنے لگا،  لیسکو کے زیادہ تر سب ڈویژنز میں ایڈوانس بلنگ  کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں ماہ تمام بیجز کی میٹر ریڈنگ شیڈول سے ہٹ کر کی گئی،میٹر ریڈنگ  جان بوجھ کر  لیٹ لی جارہی ہے۔

میٹر ریڈنگ کےلئے   8 نمبر بیج کو 5 روز تاخیر سے پڑھا گیا جسے شیڈول کے مطابق 15 دسمبر کو پڑھا جانا تھا،بیج نمبر 9  کے میٹرز کی ریڈنگ  تاحال  شروع نہیں ہوسکی،لیسکو نے اوور بلنگ چھپانے کے لیے بجلی بلوں پر ریڈنگ کی تاریخ غائب کردی جبکہ  سیکرٹری پاور راشد محمود لنگڑیال بھی  اوور بلنگ  پر خاموش ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ہر ماہ 8سے10روز تاخیر سے ریڈنگ لی جارہی ہے، شکایت کریں تو کنکشنز منقطع  کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے