22 Dec 2023
(ویب ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین پراربوں روپے کا ایک اور ٹیکس نافذ کردیا۔
سوئی ناردرن کی طرف سے گیس کے بلوں پر ماہانہ فکسڈ چارجز حکومت کی منظوری سے شامل کیے گئے ہیں اور فکسڈ چارجز نومبر کے گیس بلوں میں شامل کرکے بل جاری کیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 0.9 ہیکٹا میٹر گیس استعمال والے پروٹیکٹڈ صارفین ماہانہ 400 روپے فکسڈ چارجز دیں گے جبکہ 1.5 ہیکٹا میٹر تک استعمال والے نان پروٹیکٹڈ صارفین 1000 روپے اضافی بل دیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زائد گیس استعمال والے صارفین ماہانہ 2 ہزار روپے اضافی فکسڈ رقم ادا کریں گے جبکہ جس صارف کا گیس کا استعمال صفر ہوگا وہ بھی 400 روپے فکسڈ چارجز دینے کا پابند ہوگا۔