اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، 24 گھنٹوں میں 170 تجاوزات کا خاتمہ

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف متحرک ہو گئی، انتظامیہ نے 24 گھنٹوں کے دوران شہر سے 170 تجاوزات کا خاتمہ کر کے 11 ٹرک سامان ضبط کرلیا۔

ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ چیف آفیسر اقبال فرید کی نگرانی میں تمام زونز کے افسران فیلڈ میں موجود  ہیں،انسداد تجاوزات آپریشن میں  59 چالان اور جرمانے کے نوٹس جاری کئے گئے،غیر قانونی پارکنگ پر 27 پوائنٹس کی چیکنگ جبکہ  14 کو نوٹس جاری کیے گئے۔

رافعہ حیدر نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں سے 210 بینر سٹریمر اور وال چاکنگ کا خاتمہ  کیا گیا،انفراسٹرکچر ونگ کی جانب سے 155 سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کی گئی،سموگ کے حوالے سے  37 شاہراہوں پر مسٹ کوئین اور مسٹ کینن سے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا  ۔

ڈی لاہور کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ لاہور کی جانب سے قائم 33 انسداد تجاوزات کیمپس سے انسداد تجاوزات آپریشن میں بہتری آئی ہے،شہر میں آمد و رفت اور ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لئے انسداد تجاوزات آپریشن اہم ہے،عوام ضلعی انتظامیہ سے انسداد تجاوزات آپریشن میں تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے