اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی اور قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

آج کی سماعت میں پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کی حاضری لگائی گئی جس کے بعد خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت 4 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

ایف آئی اے ٹیم ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء، پراسیکیوٹر شاہ خاور، ذوالفقارعباس نقوی ایڈووکیٹ اور سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

اس کے علاوہ سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں اور شاہ محمود کی فیملی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی جبکہ آج کی سماعت میں میڈیا نمائندگان اور عوام کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیرِ خارجہ کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت ملتوی کر دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے