اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ نے دنیا نیوز کی 15 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا، انتظامیہ کو مبارکباد

01 Dec 2023
01 Dec 2023

(لاہور نیوز) دنیا میڈیا گروپ کی 15ویں سالگرہ پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیک کاٹا اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے وزیراعلی آفس میں دنیا نیوز کی پندرہویں سالگرہ کا کیک کاٹا، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سمیت وزراء اور اعلیٰ بیوروکریٹ بھی موجود تھے، محسن نقوی نےدنیا نیوز کی مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دنیا نیوزنے ایک ایسے وقت میں صحافت کی دنیا میں اپنا وجود منوایا جب مقابلے کا شدید رجحان تھا، ایک مکمل ادارہ بننے کا سفر انتہائی کٹھن مرحلہ ہوتاہے جسے دنیانیوز کی قابل ٹیم اور انتظامیہ نے نہایت مہارت، محنت اور صحافتی معیارات پر کاربند رہتے ہوئے عبور کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دنیانیوزنے صحافت کے محاذ پر بھی اپنے وجود کو منوایا ہے، تیز رفتار صحافتی زندگی کے آج کے دور میں خبرکو صداقت کی میزان پر پرکھتے ہوئے آگے بڑھانا ایک کڑا امتحان بن چکا ہے، دنیا نیوز نے اس امتحان میں بھی کامیابی حاصل کی ہے،دنیا میڈیا گروپ کی مزید ترقی کیلئے دعا گو ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے