29 Nov 2023
(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزنے 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی، اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 138 روپے میں پڑے گی، آخری ٹینڈر کی نسبت فی کلو 10.37 روپے سستی چینی خریدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی 60 ہزار میٹرک ٹن کے ٹینڈر کے تحت خریدی، گذشتہ ماہ کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ ٹینڈر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 135 روپے 27 پیسے فی کلو کے حساب سےچینی خریدی تھی جو اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو تقریباً 150 روپے میں پڑی تھی۔