اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیئر بخاری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل مقرر

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے نیئر حسین بخاری کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔

اس سے پہلے فرحت اللہ بابر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے، فرحت اللہ بابر کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد نیئر حسین بخاری کی تقرری کی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے نیئر حسین بخاری کی بطور سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز تقرری کی منظوری دے دی، نیئر حسین بخاری کے پاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی ہے۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نئے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی آصف علی زرداری سے ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے