اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قومی کرکٹرز سے رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز صہیب مقصود اورعامر یامین سے رشوت وصول کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

شہید بینظیر آباد میں سکرنڈ تھانے کی حدود سپرہائی وے پر قومی کرکٹرز سے رشوت وصول کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، چاروں پولیس اہلکار سکرنڈ تھانے میں تعینات تھے۔

ایس ایچ او سکرنڈ اور منشی کو بھی غفلت و لاپروائی کا مرتکب قرار دیکر معطل کردیا گیا ہے، آئی جی سندھ رفعت مختیار راجہ نے کراچی سے ملتان جانے والے قومی کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین سے رشوت طلب کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد کو فوری تحقیقات کا حکم دیا تھا اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد پرویز چانڈیو نے فوری انکوائری رپورٹ ترتیب دی جس کے مطابق رشوت ستانی میں سکرنڈ تھانے کے 4 پولیس اہلکار ملوث پائے گئے ان کو باقاعدہ گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب واقعہ کی انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی تھی، جس کے بعد سندھ حکومت اور پولیس حرکت میں آئی۔

ٹوئٹ میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس اتنی کرپٹ ہے کہ ہر 50 کلومیٹر کے بعد آپ کو روکتی ہے اور پیسے مانگتی ہے، ہمارے بتانے کے باوجود اہلکاروں نے 8 ہزار روپے رشوت لی اور پھر جانے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے