اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کوجیل میں میسرسہولیات کا عام شہری تصورنہیں کرسکتا:وزیر داخلہ

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا عام شہری تصور نہیں کر سکتا، نگران حکومت نوازشریف کو کوئی ’فیور‘ نہیں دے رہی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں نوازشریف پر جو کیسز بنے وہ زیادہ تر بے بنیاد تھے، تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ بیٹے سے تنخواہ لینے کے جرم میں کوئی نااہل ہوا ہے۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں کا لاڈلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں حاصل سہولیات کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا، عدالتی نظام میں اصلاحات کی بہت ضرورت ہے، عدالت کے مسائل ہیں جن کا سب کو پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی طرف سے ن لیگ کو کوئی فیور نہیں دی جا رہی، نگران حکومت کیلئے نوازشریف اور بلاول ایک جیسے ہیں، انتخابات سے متعلق وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دیوار پھلانگ کر آنیوالے کو مہمان کا درجہ نہیں دے سکتے، 3 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن واپس لوٹ چکے، واپسی کا عمل ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گا، واپس لوٹنے والوں میں 99 فیصد تعداد افغان تارکین وطن کی ہے۔

نگران وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افسوسناک واقعات میں ”را“ کا کردار ہوتا ہے، اس میں کوئی رائے نہیں کہ پاکستان کی فالٹ لائنز میں ملک مخالف ایجنسیاں ہمیشہ اضافہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں، گلگت بلتستان، جڑانوالہ اور دیگر جگہوں پر سازش کے تانے بانے کہیں اور جا کر ملتے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر عدالت کا نگران وزیراعظم کو بلانا مناسب نہیں ہے، پاکستان میں لاپتا افراد کی تعداد خطے میں سب سے کم ہے، یہ معاملہ ملک کے خلاف ہتھکنڈا بن چکا ہے، جتنے افراد کی لسٹ دی جاتی رہی ہیں، ان میں سے 78 فیصد کیسز حل ہو چکے ہیں، اختر مینگل کی لاپتا افراد سے متعلق یہ لسٹ درست نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے