اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سموگ:مصنوعی بارش کیلئے 35 کروڑ روپے کا تخمینہ، سمری محکمہ خزانہ کو ارسال

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کے دوران مصنوعی بارش برسانے کے لیے 35 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق  لاہور میں مصنوعی بارش کرنے پر 35کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کی سمری سیکرٹری خزانہ کو بھجوائی گئی  ہے جو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش کے حوالے سے ابتدائی سمری بھجوائی گئی ہے، مصنوعی بارش کے لئے محکمہ موسمیات اور محکمہ ماحولیات کا بڑا کردار ہے، دونوں محکموں کے احکامات پر کلاؤڈ سیڈنگ راکٹ فائر کئے جائیں گے ۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب  عامر میر نے کہا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ مصنوعی بارش برسانے کیلئے سب سے  تیز ٹیکنالوجی ہے جس کیلئے چین سے بات ہو گئی ہے اور جلد چینی ماہرین پاکستان آئیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے