اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خوشخبری ملے گی: نگران وزیراعظم

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے سرمایہ کاری پاکستان لائی جا سکے، آئندہ کچھ روز میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خوشخبری ملے گی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ہنر نہ ہونے کی وجہ سے بھی بعض مسائل ہیں، نوجوانوں کو ہنر سکھانے کیلئے مختلف ٹریننگ پروگرامز پر کام ہو رہا ہے، اگلے دس سال میں 10لاکھ نرسز کو تربیت دینے کا پروگرام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف خطے بلکہ خطے کے باہر سے بھی سرمایہ کاری پاکستان لانا چاہتے ہیں، پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان کچھ ایم او یوز پر دستخط ہوں گے، پاکستان میں آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارا فوکس نجکاری پر ہے، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری پر غور کر رہے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری پہلی ترجیح ہے، اداروں سے ریونیو نہیں کما سکتے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، انسانی وسائل کی ترقی اور اصلاحات پر کام جاری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی میں سول اور ملٹری قیادت کے لوگ ہیں، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، ہمیں اپنے سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی میں سرمایہ کاری کیلئے ویلکم کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے مختلف لائحہ عمل وضع کئے گئے ہیں، جمہوریت میں مثبت رویے کے ساتھ سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان میں میڈیا آزاد اور خودمختار ہے، غزہ میں صورتحال کافی تشویشناک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے