اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ای سی سی : 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمدکرنے کی منظوری دے دی جبکہ 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری پھرمسترد کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیرخزانہ شمشاد اخترکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ربیع سیزن کیلئے یوریا حکومتی سطح پر ٹینڈر کے ذریعے درآمد کی جائے گی اورٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو اس سلسلے میں انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت توانائی کی دو یوریا پلانٹس کو گیس کی فراہمی سے متعلق سمری منظور کرلی گئی۔

 ای سی سی نے پنجاب اورسندھ کیلئےکیش کریڈٹ حد کی بھی منظوری دے دی، جولائی تا ستمبر 2023 پنجاب کیلئے 540 ارب روپےاور سندھ کیلئےاسی مدت کے دوران 214 ارب روپے کیش کریڈٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت قومی صحت نےڈرگ پرائسنگ کمیٹی کی سفارش پرسمری پیش کی۔ ای سی سی نے سفارشات کو نامکمل قرار دے کر پھر اعتراض لگا دیا۔ سمری میں 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی، جس کومسترد کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پہلے بھی دو بار موخر ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے