اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کھاد کی عدم دستیابی و مہنگے داموں فروخت، گندم کی پیداوار متاثر ہونیکا خدشہ

24 Nov 2023
24 Nov 2023

(لاہور نیوز) کھاد کی بلیک میں فروخت نے کاشتکاروں کو دن میں تارے دکھا دئیے، کھاد کی عدم دستیابی اور مہنگے داموں فروخت سے گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ملک  میں عالم یہ ہوچکا کہ جیسے ہرطر ف ہاہا کار سی مچی ہوئی  ہے،کہیں مہنگی بجلی کا شور تو کہیں مہنگائی کا عفریت ملتاہے،  کچھ ایسی ہی صورت حال ہمارے زرعی شعبے میں بھی پیدا ہوچکی ہے،  گندم   کے  کاشتکار کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھررہے ہیں۔

اول تو کھاد کی عدم  دستیابی ہی بڑا مسئلہ بن چکی ہے اور اگر  مل جائے تو   کاشتکار  بوری انتہائی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔

حکومت نے مختلف کمپنیوں کی ڈی اے پی کھاد کے نرخ 12ہزار500روپے سے 13ہزار روپے تک مقرر کررکھے ہیں لیکن کھاد ڈیلرز   15سے 16ہزار روپے وصول کررہے ہیں، یوریا کھاد کی بوری 3200 روپے کے مقررہ نرخوں کی بجائے 5 سے 6 ہزار روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔

پنجاب میں گندم کی پیداوار کا ہدف 2کروڑ 56 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے تاہم مذکورہ صورت حال کے پیش نظر گندم کی پیداوار متاثر ہونے کے خدشات بھی سامنے آرہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے