23 Nov 2023
(لاہور نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے برابری کی بنیاد پر سب کو حقوق ملنا چاہئیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان نے ایس ڈی پی آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمگلنگ کے خلاف اقدامات اٹھائے گئے جس کے مثبت نتائج ملے، سٹاک مارکیٹ میں استحکام آنے سے مارکیٹ پر مثبت اثر آیا۔
ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ پاور سیکٹر کے حالیہ اقدامات سے بجلی کے شعبے میں بہتری آئی ہے، وفاق اور صوبے ملکر معاشی و اصلاحاتی ترقی کر رہے ہیں، وفاقی سطح کے ساتھ صوبائی سطح پر بھی اقدامات ہورہے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو باڈی بنائی گئی ہے۔