اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مشورہ ہے شہری جلد لائسنس بنا لیں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 15 واں خدمت مرکز تزئین و آرائش کے بعد کھل چکا ہے، شہریوں کو مشورہ ہے جلد لائسنس بنا لیں، اس کی فیس بڑھنے لگی ہے۔

15 ویں خدمت مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ خدمت مراکز پر لمبی لائنیں تھیں ،اچھی بات ہے لوگ لائسنس بنا رہے ہیں، ایک دن 16 ہزار لائسنس بنے ہیں، میں نے بھی اپنا لائسنس ری نیو کرا لیا۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کم عمر بچے گاڑی نہ چلائیں، آج بھی سڑکوں پر حادثات ہو رہے ہیں، 737 پولیس سٹیشن پنجاب کے کام کر رہے ہیں، پنجاب کے سارے پولیس سٹیشنز میں بہتری نظر آئے گی، پولیس کا رویہ بھی بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر پولیس سٹیشنز میں تھانے دار کلچر تبدیل کر رہے ہیں، لاہور میں ون فائیو کا ڈیٹا بھی کم ہوا ہے، لاہور میں ہر پولیس سٹیشنز میں ایف آئی آرز درج ہو رہی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ جیسے فیول کی پرائس کم ہوتی ہے تو سب اشیا کی قیمتیں کم کرتے ہیں، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، چینی کی قیمت بھی کنٹرول میں ہے، پرائسز کو کنٹرول کرنا ہمارا فوکس ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشنز کیلئے تیاری پوری ہے، الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے، پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی خدمت مرکز کام کر رہے ہیں، پنجاب میں کچے کا سارا علاقہ 95 فیصد واپس لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بھی اپنے متعلقہ علاقے میں آپریشن کر رہی ہے، انٹرپول کے ذریعے بہت سارے کریمنلز کو گرفتار کر کے واپس لا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے