اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس کی گاڑیوں کا پہیہ جام، پٹرول کے فنڈز ختم

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) پٹرول کےفنڈز ختم ہونے سے پولیس کی گاڑیوں کاپہیہ جام ہوگیا، پنجاب پولیس کے آپریشنز،انویسٹی گیشن ونگ اور سٹی ٹریفک پولیس کو پٹرول کی فراہمی بند ہو گئی۔

فنڈز کی عدم دستیابی پر پولیس کی سرکاری گاڑیوں کو پٹرول کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی، تھانوں کی گاڑیوں میں ایس ایچ اوز اور انویسٹی گیشن انچارج  اپنی جیب سے پٹرول ڈلوانے پر مجبور ہیں۔

 کچھ عرصہ پہلےحکومت کی جانب سےچارماہ کےلئے سترہ کروڑ روپے تمام اضلاع اوریونٹس میں تقسیم کیے گئے تھے، لاہور پولیس کو 2 کروڑ 30 لاکھ جبکہ  ٹریفک پولیس کو ساٹھ لاکھ روپے دئیے گئے تھے۔

پنجاب پولیس کے مطابق 25 ہزارسے زائدگاڑیوں  اور موٹر سائیکلوں کےلئے رواں سال ساڑھے 12 ارب  روپے مانگے گئےتھے،پہلے کوارٹرمیں اڑھائی ارب روپے جاری ہوئے جو کم پڑ گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے