اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا شہر میں جاری 3ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، پیشرفت کا جائزہ

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہر میں جاری تین ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا اور منصوبوں پر ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے والٹن روڈ اور اے ڈی اے نالے کی ری ماڈلنگ،کیولری انڈر پاس اور سنٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ   پرا جیکٹ کا دورہ کیا، محسن نقوی نے تینوں منصوبوں پر جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔

محسن نقوی نے والٹن روڈ پر سیوریج کے پانی کی نکاسی پر اطمینان کااظہار کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کے لئےاقدامات کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے دورے کے دوران دکانیں بند کرانے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا ۔

وزیراعلیٰ کے نوٹس پر انتظامیہ اور پولیس نے  محسن نقوی کی موجودگی میں ہی   دکانیں کھلوائیں،محسن نقوی  نے کیولری انڈر پاس  پر اسفالٹ کے کام کو بھی جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ والٹن روڈ پر 6مقامات پر کام ہو رہا ہے جس پر 9ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی،چِیل چوک پر فلائی  اوور  بنانے  سے ٹریفک کی روانی میں  آسانی ہوگی،سنٹر پوائنٹ سے والٹن روڈ  تک سڑک کے منصوبے کو 31دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیولری انڈر پاس اگلے 4روز میں مکمل ہوجائے گا جبکہ گھوڑا چوک فلائی اوور 7دسمبر کو مکمل ہونے کی امید ہے،گوجرانوالہ میں سبزی منڈی،گوالا کالونی اور قبرستان کا مسئلہ حل کردیا ہے جبکہ ایکسپریس وے اور برن یونٹ جنوری میں مکمل ہوجائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے