اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس پر بہتر موقف کیلئے ادارے تیاری کریں: وزیر اعظم

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت 28 ویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کے حوالے سے بین الوزارتی جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس پر بہترین موقف پیش کرنے کیلئے ادارے بھرپور تیاری کریں۔

وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 28 ویں کانفرنس آف پارٹیز کے یکم اور 2 دسمبر کو ہائی لیول سیگمینٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، پاکستان اپنی ماحولیاتی سفارتکاری سے عالمی ماحولیاتی بحث میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی بڑھانے میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کی ایک تہائی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی، پاکستان کے تمام ادارے تباہ کن سیلاب کے بعد بہترین انداز میں تعمیر نو کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے