اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توہین عدالت کی درخواست پر خدیجہ شاہ کو ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کی ہدایت

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کو توہین عدالت کی درخواست پر ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔

خدیجہ شاہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئےمؤقف اختیار کیا کہ آج خدیجہ شاہ کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، خدیجہ شاہ کوئی کریمنل نہیں وہ کاروباری فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔

وکیل خدیجہ شاہ نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ کو اسی عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے، ہم تو چھ ماہ سے گرفتار ہیں ہم سے اب کیا خطرہ ہے جس پر نظر بند کیا گیا، ہم عدالت کو ہر طرح کی یقین دہانی کروانے کے لیے تیار ہیں۔

جس پر  عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ خدیجہ شاہ نے ٹویٹ کیا جس کا ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلے میں ذکر کیا، ہم ڈپٹی کمشنر کو ڈائریکشن دے دیتے ہیں وہ قانون کے مطابق آپکی نظر بندی کی درخواست پر فیصلہ کردیں۔

بعدازاں عدالت نے  خدیجہ شاہ کے وکیل کو ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی پیر تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے