21 Nov 2023
(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بدستور بے قابو ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 13 سبزیوں اور 7 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں پیاز 140 ، سبز مرچ 110 ، آلو 140 روپے فی کلو ہیں۔ بینگن 60 ، کھیرا 120 ، کریلے 110 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں۔ پالک 60 ، بند گوبھی 160 ، بھنڈی اور شملہ مرچ 120 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ مٹر 280 ، گاجر دیسی 90 ، گھیا کدو 120 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
پھلوں میں سیب کالا کولو 400 ، انار بدانہ 950 ، امرود 200 روپے فی کلو ہیں۔ پپیتا 330 ، جاپانی پھل 250 ، انگور 500 روپے فی کلو مل رہے ہیں۔ کیلے درجہ اول 160 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔ برائلر گوشت 10 روپے کمی کے بعد 484 روپے فی کلو ہو گیا۔ فارمی انڈے 331 روپے فی درجن ہیں۔
عوام کہتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔