اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیر مسلموں نے غزہ کیلئے آواز اٹھائی، ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں: سراج الحق

18 Nov 2023
18 Nov 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے جو مسلمان بھی نہیں تھے انہوں نے غزہ کیلئے آواز اٹھائی، ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امید تھی مسلم حکمران غزہ کی سکیورٹی کا کوئی اعلان کریں گے، فلسطینیوں کیلئے فنڈز کا اعلان کریں گے، امید تھی مسلم ممالک اسرائیل کو تیل کی فراہمی کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کر سکتے ہیں لیکن ایسا نہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی قرار دادوں سے اسرائیل کو حوصلہ ملا، مسلم ممالک کے حکمرانوں نے اجلاس میں بیٹھ کر کھانا کھایا اور اٹھ کر چلے گئے، دنیا بھر کے باضمیر لوگوں کو فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔

سراج الحق نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم کا خواتین نے محاصرہ کیا، کینیڈین وزیراعظم کو کھانا چھوڑ کر جانا پڑا، واشنگٹن، لندن اور فرانس میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں، ایک پاکستانی نژاد خاتون نے اسرائیلیوں کے حق میں مظاہرہ کیا، اس خاتون نے پہلے بھی اسرائیل کا دورہ کیا تھا، نگران حکومت اس خاتون کی شہریت ختم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل خوف میں مبتلا تھا کہ اگر مسلمان حکمران مل گئے تو کون سا لائحہ عمل بنائیں گے لیکن ایسے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس سے غزہ کے لوگوں کی حفاظت ممکن ہو سکے، مسلمان حکمران امریکہ کے ڈر سے کچھ اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے