اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میٹرو بس کچہری سٹیشن پر تیز رفتاری کے سبب سٹیشن کے بس بے سے ٹکرا گئی

17 Nov 2023
17 Nov 2023

(لاہور نیوز) ویڈا میزا کمپنی کی بس نمبر 33 کچہری سٹیشن پر تیز رفتاری کے سبب سٹیشن کے بس بے سے ٹکرا گئی۔

میٹرو بس کے ناتجربہ کار ڈرائیورز اور خستہ حال انفراسٹرکچر مسافروں کے لیے وبال جان بن گئے۔ میٹرو بس ٹریک پر حادثے ہونا معمول بن گیا۔ شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی ایک اور میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی۔

کچہری سٹیشن پر بس نمبر 33 میٹرو ٹریک پر تیز رفتاری کے سبب سٹیشن کے بس بے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں بس کی ونڈ سکرین، باڈی اور بمپر کو نقصان پہنچا تاہم کسی مسافر کا نقصان نہیں ہوا، ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

گزشتہ ایک برس میں میٹرو بس کے ٹریک پر 28 حادثات رونما ہوئے۔ میٹرو ٹریک پر چلنے والی 64 میں سے 23 بسیں تکنیکی اور حادثوں کے سبب خراب ہیں۔ خراب بسیں  نشتر ٹاؤن بس ڈپو میں کھڑی کر دی گئیں۔

میٹرو بس کے حادثے پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے