15 Nov 2023
(لاہور نیوز) پنجاب کے 70 فیصد سکولوں میں فرسٹ ایڈ کٹ ہی موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی دستاویزات نے سہولیات کی عدم دستیابی کا پھانڈا پھوڑ دیا جس کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع کے 28 ہزار سکولوں میں فرسٹ ایڈ کٹ موجود نہیں ہے،سکولوں میں چھوٹے حادثات کی صورت میں بچوں کو ہسپتال یا ڈسپنسری میں لے کر جانا پڑتا ہے۔
دستاویزات کے مطابق90 فیصد سکولوں میں آگ بجھانے کا ابتدائی نظام موجود نہیں، سکولوں میں آگ بجھانے کا آلہ موجود نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،48 ہزار سکولوں میں سے صرف دو ہزار کے پاس فائر ایکسٹنگشر ہے، 48 ہزار سکولوں میں سے صرف 11 ہزار کے پاس پرنٹر موجود ہیں۔