اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 247 بجلی چور دھر لیے

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(لاہور نیوز) لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لیسکو نے 247 بجلی چور دھر لیے جبکہ 242کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

لیسکو ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7 کمرشل،2زرعی اور238 ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے 4 لاکھ 10 ہزار236 یونٹس ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران چارج  یونٹس کی مالیت 2 کروڑ 22 لاکھ 45ہزار 308 روپے ہے، سول لائنز کے علاقے میں کنکشن کو 70 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا،فیروزوالا اور مناواں  میں 5 ،5لاکھ روپے،چونیاں میں کنکشن کو 2لاکھ روپے کی رقم چارج کی گئی۔

لیسکو حکام کے مطابق 64 روز سے جاری آپریشن کے دوران 24965 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، مہم کے دوران اب تک12334ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ24712کنکشنز کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں ۔

لیسکو ترجمان کا مزید کہنا ہےکہ بجلی چوروں کو اب تک 4کروڑ 69 لاکھ 69ہزار 557 یونٹس چارج کئے گئے، چارج یونٹس کی مالیت ایک ار ب 97 کروڑ89 لاکھ75 ہزار 827 روپے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے