اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اکتوبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

10 Nov 2023
10 Nov 2023

(ویب ڈیسک) ترسیلات زر بھی 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر میں آنے والے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 2.5 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر نمو کے لحاظ سے ماہانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 24ء کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔

مرکزی بینک کے مطابق اکتوبر کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 616.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 473.9 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ سے 330.2 ملین ڈالر اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 283.3 ملین ڈالر وطن بھیجے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے