اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں 15 نومبر تک توسیع کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی نے تیسری بار درخواست ضمانت دائر کی ہے جبکہ گزشتہ 2 بار ضمانتوں کی درخواست نمٹا دی گئی تھی اور نیب نے کہا بھی تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، انہوں نے ایک ہی گراؤنڈ پر دربارہ درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کو کم از کم نوٹس تو پہلے دیا جائے۔

نیب کے تفتیشی افسر نے اپنا بیان احتساب عدالت میں جمع کروایا، جس میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے جس پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بعدازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی دونوں مقدمات میں ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے