اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے حکومتی فیصلے پر من و عن عمل کروائیں گے:آئی جی پنجاب

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کے حکومتی فیصلے پر من و عن عمل کروائیں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر و سینئر پولیس افسران شریک ہوئے جبکہ صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک کیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے حکومتی فیصلے پر من و عن عمل کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ03 نومبر سے پنجاب بھر میں مرحلہ وار غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے انخلا کا آغاز ہو گا، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے غیر قانونی مقیم شہریوں کا انخلا ہو گا۔

 عثمان انور کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جائے گا، غیر قانونی مقیم شہریوں کو منتقلی کے عمل کے دوران ہولڈنگ پوائنٹس پر رکھا جائے گا، منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، کھانے پینے سمیت دیگر انتظامات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی۔

 آئی جی پنجاب نے  پولیس افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے