اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ بار کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سخت مقابلہ متوقع

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار شہزاد شوکت اور حامد خان گروپ کے میاں عبدالقدوس سمیت 8 نشستوں کیلئے 21 امیدوار مد مقابل ہیں۔

ووٹنگ کا وقت شروع ہوچکا ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

انتخابات میں ملک بھر سے 3756 ووٹرز وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے، لاہور کے 1348، اسلام آباد راولپنڈی 678، ملتان 243 اور بہاولپور کے 114 وکلا ووٹ ڈالیں گے، ریٹرننگ آفیسرکی جانب سے امیدواروں کی کامیابی کا اعلان 3 نومبر کو کیا جائے گا۔

صدارت کے عہدے کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت اور حامد خان گروپ کے میاں عبدالقدوس کا تعلق لاہور سے ہے، نائب صدر کی چاروں صوبوں کی چار نشستوں پر 11 امیدوار مدمقابل ہیں، سیکرٹری کی سیٹ پر دو امیدوار سید علی عمران اور سلمان منصور آمنے سامنے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر محمد اورنگزیب خان اور سردار شہباز کھوسہ میں مقابلہ ہو گا۔

فنانس سیکرٹری کی نشست پر 3 امیدوار علی احمد رانا، ریاض حسین اور رفعت اسلام مدمقابل ہیں۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار شہزاد شوکت کا کہنا ہے کہ منتخب ہونے کے بعد بار کو سیاسی جماعتوں کا آلہ کار نہیں بننے دیں گے جبکہ حامد خان گروپ کے امیدوار میاں عبدالقدوس نے کہا ہے کہ منتخب ہو کر وکلاء سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے