اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری درخواست 2 مختلف نوٹیفکیشنز کو چیلنج کرنے سے متعلق ہے، 27 جون اور 29 اگست کے وزارت قانون کے نوٹیفکیشنز کو چیلنج کیا تھا، جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے ازخود جاری کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتظامی نوٹیفکیشن تھا جس کا مجاز کمشنر اسلام آباد تھا، وفاقی حکومت نہیں۔

جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ ہو سکتا ہے جب فائل مارکنگ کیلئے چیف جسٹس کے پاس جائے تو نیا بنچ تشکیل دیدیا جائے، ابھی ہم آپ کو کوئی عبوری ریلیف نہیں دے سکتے، یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بھی بعد میں ہوگا، کسی شخص کیلئے رولز کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔

عدالت نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ابھی ہم آپ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ کہا گیا کہ ملزم کی سکیورٹی کیلئے جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے، ملزم سے تو پوچھا ہی نہیں گیا، نہ ملزم نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر جیل ٹرائل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے