اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے اپنی زبان میں نرمی اور مٹھاس لانے کی اپیل کر دی

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور موسیقار اور گلوکار شہزاد رائے نے پیشہ ور ڈاکٹروں سے اپنی زبان میں نرمی اور مٹھاس لانے کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں اداکار نے لکھا کہ جس تلخ لہجے میں ڈاکٹر مریضوں سے گفتگو کرتے ہیں ،اس کا احتساب ہونا چاہئے۔

شہزاد رائے نے بتایا کہ انہیں متعدد مرتبہ ایسی باتیں پہنچی ہیں کہ نامور اور مشہور ڈاکٹر بھی اپنے مریضوں کی تذلیل کرتے ہیں۔

 

گلوکار نے ڈاکٹروں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ وہ میٹھے الفاظ کی اہمیت کو یاد رکھیں، بسا اوقات یہ دوائی سے زیادہ علاج کیلئے کارگر ثابت ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ  شہزاد رائے اس سے قبل بھی ہیلتھ کیئر سسٹم کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرکے اسے تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے