(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 26 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔
محسن نقوی کے زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس (اپوائنٹمنٹ بائی پرموشن) سروس رولز 2020ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی، پنجاب سپورٹس انڈومنٹ فنڈ مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی، ٹیکسلا میوزیم کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لئے جاپانی گرانٹ استعمال کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن اور صوبائی محتسب کی سالانہ رپورٹس برائے 2022ء کی منظوری دی، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے 6 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، بہاولپور سے لودھراں تک سپیڈو بسوں کے آپریشن میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ٹیکنیکل ممبر کی تقرری کی بھی منظوری دیدی۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ آئی سی ٹی بیسڈ سسٹم کے معاہدے کی تجدید کی بھی منظوری دے دی، پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ کمیٹی رولز 2023ء کی بھی منظوری دی گئی، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کے 10 ویں اور 11 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی بھی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی، چیف سیکرٹری پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔