اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق رکن پنجاب اسمبلی کا بھائی بھی بجلی چور اور نادہندہ نکلا

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سابق رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا کے بھائی ملک جہانگیر پر بجلی چوری کا الزام سامنے آیا ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ملزم لائٹ ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کررہا تھا، ملزم کے ذمہ لیسکو کی 27 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔

لاہورالیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) نے الزام لگایا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا کا بھائی ملک جہانگیر بجلی چوری میں ملوث اور نادہندہ ہے۔

ترجمان لیسکو نے الزام لگایا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا کا بھائی ملک جہانگیر لائٹ ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کررہا تھا، ملزم بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کررہا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ملزم علی رضا آباد سب ڈویژن میں چوری کی بجلی 80 گھروں کو فراہم کررہا تھا، ملزم لیسکو کا لاکھوں روپے کا نادہندہ بھی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے ذمہ لیسکو کی 27 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، ملزم کو 15 لاکھ روپے کا مزید جرمانہ کردیا گیا ہے، ملک جہانگیر کے خلاف متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دے دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے