اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نارکوٹکس یونٹ لاہور کے سربراہ مظہر اقبال نوکری سے برخاست

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(لاہور نیوز) نارکوٹکس یونٹ لاہور کے سربراہ مظہر اقبال کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی نارکوٹکس تعینات رہنے والے مظہر اقبال کے خلاف انکوائری میں جرم ثابت ہو گیا جس کے بعد ان کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ مظہر اقبال دوران ملازمت 26 بار معطل اور 8 مرتبہ نوکری سے برخاست رہ چکا ہے۔

مظہر اقبال کے خلاف سنگین دفعات کے تحت 14 مقدمات بھی درج رہ چکے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہری احمد دین کے گھر پر چھاپہ مارنے پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی۔ احمد دین کو اغوا کر کے 7 کروڑ 21 لاکھ روپے تاوان بھی وصول کیا گیا۔

دوسری جانب مظہر اقبال کے خلاف تھانہ مناواں میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ محمد نعیم کی مدعیت میں مظہر اقبال کے خلاف اغوا برائے تاوان سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مظہر اقبال اور دیگر پولیس اہلکار خواتین کو زبردستی تھانے لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر میں مظہر اقبال کے علاوہ دیگر پولیس ملازمین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے