اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

اویسٹن انجکشن : بینائی سے محروم ہونیوالے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں اویسٹن انجکشن کے استعمال کے باعث بینائی سے محروم ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں اب تک 68مریض سامنے آچکے ہیں،نگران صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے میو ہسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے مریضوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے اویسٹن انجکشن کیس میں کوتاہی برتنے پر صوبے کے 7اضلاع میں ڈرگ کنٹرولر ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور ڈرگ انسپکٹرز  سمیت 12افسران معطل کر دیئے ۔

لاہور سے ایک ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور دو   ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کیا گیا ہے،معطل ہونیوالوں میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر رانا محمد شاہد،ڈرگ انسپکٹرز دانیال الہٰی چیمہ اور  شیر محمد زمان شامل ہیں،بہاولپور3،رحیم یار خان 2،قصور، خانیوال اور جھنگ سے بھی افسران کو معطل کیا گیا ہے ۔

نگران صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کے مطابق محکمہ صحت کی  جانب سے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے