اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈینگی مچھر بدستور بے قابو، شہر میں مزید 42 مریض سامنے آگئے

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(لاہور نیوز) ڈینگی مچھر بدستور بے قابو، لاہور میں ڈینگی کے 42 نئے مریض سامنے آ گئے، صوبہ بھر میں مزید 126 افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی۔

 محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 3 ہزار 522 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، لاہور میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 417تک پہنچ چکی ہے، صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 120 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 42 مریض داخل ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے محفوظ رہنے کیلئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون  کیا جائے۔

سیکرٹری صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی بخار کے علاج اور معلومات کے لیے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے