20 Sep 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب منگل کو کراچی میں منعقد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچے، تقریب میں کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ، مصباح الحق، سعید انور، تنویراحمد اور سہیل خان بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر کپتان بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔