اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان نے امریکا کو ایک وکٹ سے شکست دیدی

19 Sep 2023
19 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان ویٹرنز نے یو ایس اے ویٹرنز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

تصور عباس کی آخری لمحات میں شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو ممکنہ شکست سے بچا لیا، پاکستان نے 251 رنز کا ہدف 9 وکٹ پر 41 ویں اوور میں حاصل کر لیا، تصور عباس نے شاندار نصف سنچری سکور کی، انہوں نے 63 گیندوں پر 87 رنز بنائے۔

پاکستان کے مصباح الحق نے 64 اور طارق ہارون نے 43 رنز بنائے، امریکا کی جانب سے ثاقب حنیف اور نثار خان نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل یو ایس اے ویٹرنز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم 44.3 اوورز میں 250 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، محمد فرخ نے 82 رنز کی اننگز کھیلی، نثار خان 39 ، انور احمد 32 اور وینود شنکر نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان ویٹرنز کی جانب سے حارث ایاز نے 4 وکٹیں حاصل کیں ،محمد سمیع ، حسن رضا، عمران علی ، کاشف صدیقی اور عبدالقادر نے ایک ایک وکٹ لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے