اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تصور نہیں کر سکتا کسی دہشتگرد کو سیاسی روپ میں سامنے لیکر آیا جائے، جاوید لطیف

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ تصور نہیں کر سکتا کسی دہشتگرد کو سیاسی روپ میں سامنے لیکر آیا جائے۔

میاں جاوید لطیف نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی پاکستان آمد کے موقع پر لیگی کارکنوں کے علاوہ عام افراد بھی استقبال کیلئے آئیں گے، سابق وزیراعظم کی آمد پر جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کے فلسفے کو دل سے ماننے والے باہر آئیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا نواز شریف نے واپسی کی تاریخیں جو پہلے دی تھیں وہ اس وقت بھی واپس آنا چاہتے تھے، اس وقت کے چیف ایگزیکٹو نے نواز شریف کا راستہ روکا، 9 اور 10 مئی کے واقعات کے بعد اس وقت کی رجیم نے خود احتسابی اپنے ادارے میں کی اور بہت سے لوگ پکڑے گئے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، لیکن یہ تصور نہیں کرسکتا کہ کسی دہشتگرد کو سیاسی روپ میں سامنے لے کر آیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے