اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتی کمنٹیٹر نے نسیم شاہ کی انجری کو پاکستان کیلئے 'بڑا نقصان' قرار دیدیا

17 Sep 2023
17 Sep 2023

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی انجری کو پاکستان کیلئے بڑا نقصان قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “ لگتا ہے کہ نسیم شاہ کے بارے میں خبر اس سے زیادہ خراب ہے جو لگ رہی تھی، اگر وہ اس سے محروم ہو گئے تو یہ گرین شرٹس کیلئے بہت بڑا نقصان ہوگا”۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ میچ کے 46 ویں اوور میں دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ اپنے مقررہ 10 اوورز کا کوٹہ بھی پورا نہیں کرسکے تھے جبکہ اُسی میچ میں بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آئے تھے۔

واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر کا دبئی میں مکمل چیک اَپ کیا گیا، جس کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی جبکہ انہیں سنجیدہ نوعیت کی انجری کا انکشاف ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نسیم شاہ نہ صرف ورلڈ کپ بلکہ کم ازکم 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں، قومی ٹیم کو میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے تک کرنا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے